پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں نمایاں کمی عوام اور کاروباری برادری کیلئے بڑی خوشخبری ہے،عاطف اکرام شیخ
پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں نمایاں کمی عوام اور کاروباری برادری کیلئے بڑی خوشخبری ہے،عاطف اکرام شیخ

مزید خبریں
اسلام آباد۔19جون (اے پی پی):وفاق ایوان ہائے صنعت و تجارت کےصدر عاطف اکرام شیخ نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑی کمی کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ ایندھن کی قیمتوں میں کمی سے کاروباری لاگت، ٹرانسپورٹ اخراجات اور مہنگائی میں کمی آئے گی،پیداواری لاگت کم ہونے سے پاکستانی مصنوعات کی مسابقتی صلاحیت میں اضافہ ہوگا۔ جمعہ کو اپنے بیان میں انہوں نے کہاکہ وزیراعظم کی جانب سے پٹرول 74 اور ڈیزل 67روپے فی لیٹر سستا کرنے کا اعلان خوش آئند ہے ۔
پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں نمایاں کمی عوام اور کاروباری برادری کیلئے بڑی خوشخبری ہے۔ صدر ایف پی سی سی آئی نے کہاکہ ایندھن کی قیمتوں میں کمی سے کاروباری لاگت، ٹرانسپورٹ اخراجات اور مہنگائی میں کمی آئے گی،پیداواری لاگت کم ہونے سے پاکستانی مصنوعات کی مسابقتی صلاحیت میں اضافہ ہوگا،قیمتوں میں کمی برآمدات کے فروغ میں معاون، پاکستانی مصنوعات کیلئے مسابقتی ماحول پیدا کرے گی۔ انہوں نے کہاکہ کاروباری برادری معاشی استحکام کیلئے حکومتی اقدامات کی مکمل حمایت کا علان کرتی ہے۔
اب وقت آ گیا ہے کہ توانائی کے شعبے میں مزید اصلاحات متعارف کرائی جائیں۔ بجلی کے بنیادی ٹیرف، اضافی سرچارجز اور دیگر بوجھ کم کرکے صنعتوں کو ریلیف دیا جائے ۔
انہوں نے کہاکہ وزیراعظم اور فیلڈ مارشل کوایران اور امریکہ کے درمیان اسلام آباد امن معاہدے میں اہم کردار ادا کرنے پر مبارکباد پیش کرتے ہیں،پاکستان کی قیادت نے عالمی امن، استحکام اور سفارت کاری کے فروغ میں تاریخی کردار ادا کیا ہ۔ امن معاہدے سے خطے میں کشیدگی کے خاتمے اور عالمی معیشت میں استحکام کے امکانات روشن ہوئے ہیں۔ امن کے قیام سے عالمی منڈیوں میں استحکام آئیگا جس کا فائدہ پاکستان سمیت ترقی پذیر ممالک کو ہوگا۔








