الحمرامیں محرم الحرام کی مناسبت سے پرسوزتقریب کا انعقاد

لاہور آرٹس کونسل الحمرا میں محرم الحرام کے تقدس کے پیش نظر ایک پروقار تقریب کا انعقاد کیا جا رہا ہے

لاہور۔19جون (اے پی پی):لاہور آرٹس کونسل الحمرا میں محرم الحرام کے تقدس کے پیش نظر ایک پروقار تقریب کا انعقاد کیا جا رہا ہے۔ تقریب بعنوان واقعہ کربلا کا اظہار فنون میں23جون بروز منگل شام 5بجے الحمرا ہال نمبرا یک میں منعقد ہوگی۔تقریب کا مقصد حضرت امام حسین اور ان کے جان نثار ساتھیوں کی عظیم قربانیوں کو خراجِ عقیدت پیش کرنا اور واقعہ کربلا کے آفاقی پیغام کو فنون کے مختلف پہلووں کے ذریعے اجاگر کرنا ہے۔ای ڈی لاہور آرٹس کونسل الحمرا محمد نواز گوندل نے بتایا کہ تقریب میں واقعہ کربلا کے مختلف پہلوں پر گفتگو ہوگی، صبر، قربانی، ثابت قدمی، حق و صداقت اور ظلم و ناانصافی کے خلاف ڈٹ جانے کے عظیم درس کو اجاگر کیا جائے گا۔تقریب میں نامور اسکالر وسیم عباس، ڈاکٹر مرتضی جعفری اور ذوالقرنین فاروق اظہارِ خیال کریں گے جبکہ نامور ادیب و دانشور ڈاکٹر اصغر ندیم سید تقریب کی میزبانی و نظامت (ماڈریشن) کے فرائض انجام دیں گے۔اس موقع پر مرثیہ خوانی بھی کی جائے گی جس میں نامور آرٹسٹ استاد حامد علی خان اور نایاب علی خان،انعام علی خان اپنے فن کا مظاہرہ کریں گے

مزید خبریں