ایف بی آر کے فیلڈ دفاتر ہفتہ و اتوار 27اور 28 جون 2026 کو معمول کے مطابق کام کریں گے

ڈیوٹیز و ٹیکسز کی وصولی کے لئے ایف بی آرکے کے تمام فیلڈ دفاتر بشمول لارج ٹیکس پیئرز آفسز ، میڈیم ٹیکس پیئرز آفس ، کارپوریٹ ٹیکس آفسز اور ریجنل ٹیکس آفسز ، ہفتہ 27 جون 2026 اور اتوار 28 جون 2026 کو معمول کے دفتری اوقات کے مطابق کام کریں گے

اسلام آباد۔19جون (اے پی پی):ڈیوٹیز و ٹیکسز کی وصولی کے لئے ایف بی آرکے کے تمام فیلڈ دفاتر بشمول لارج ٹیکس پیئرز آفسز ، میڈیم ٹیکس پیئرز آفس ، کارپوریٹ ٹیکس آفسز اور ریجنل ٹیکس آفسز ، ہفتہ 27 جون 2026 اور اتوار 28 جون 2026 کو معمول کے دفتری اوقات کے مطابق کام کریں گے۔ایف بی آر کی جانب سے جاری بیان کے مطابق پیر 29 جون 2026 اور منگل 30 جون 2026 کو یہ دفاتر دفتری اوقات کے بعد بھی کھلے رہیں گے ۔

مزید خبریں