پاکستان فرنیچر کونسل کے چیف ایگزیکٹو آفیسر میاں کاشف اشفاق (ستارہ امتیاز) نے ملک میں صنعتی ترقی کیلئے ہنرمند افرادی قوت کی تربیت پر زیادہ بجٹ مختص کرنے کی ضرورت پر زور دیا ہے
صنعتی ترقی کیلئے افرادی قوت کی تربیت کیلئے زیادہ بجٹ مختص کرنے کی ضرورت ہے، میاں کاشف اشفاق

مزید خبریں
لاہور۔21جون (اے پی پی):پاکستان فرنیچر کونسل کے چیف ایگزیکٹو آفیسر میاں کاشف اشفاق (ستارہ امتیاز) نے ملک میں صنعتی ترقی کیلئے ہنرمند افرادی قوت کی تربیت پر زیادہ بجٹ مختص کرنے کی ضرورت پر زور دیا ہے۔اتوار کو یہاں فرنیچر امپورٹرز ایسوسی ایشن لاہور کے صدر فریاد احمد رضا آرائیں کی قیادت میں وفد سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان کی مختلف صنعتیں،فرنیچر، انجینئرنگ، تعمیرات، ٹیکسٹائل اور آئی ٹی اس وقت جدید تربیت یافتہ افرادی قوت کی کمی کا شکار ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ٹیکنیکل اور ووکیشنل اداروں کی بہتری اور عالمی معیار کے مطابق اسکل ڈویلپمنٹ پروگرامز ناگزیر ہیں۔انہوں نے کہا کہ سرمایہ کاری سے پیداوار میں اضافہ، برآمدات میں بہتری، غیر ملکی سرمایہ کاری میں اضافہ اور روزگار کے نئے مواقع پیدا کئے جا سکتے ہیں۔وفد کے سربراہ فریاد احمد رضا آرائیں نے پاکستان فرنیچر کونسل کی کوششوں کو سراہتے ہوئے ہنر مندی پر مبنی تعلیم اور افرادی قوت کی ترقی میں مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی۔








