ملک بھر میں سونے کی قیمت میں 4,643 روپے اضافے کے ساتھ فی تولہ سونا 4 لاکھ 42 ہزار 6 سو 36 روپے کا ہوگیا ۔
سونے کی قیمت میں 4643 روپے فی تولہ اضافہ

مزید خبریں
اسلام آباد۔22جون (اے پی پی):ملک بھر میں سونے کی قیمت میں 4,643 روپے اضافے کے ساتھ فی تولہ سونا 4 لاکھ 42 ہزار 6 سو 36 روپے کا ہوگیا ۔آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق پیر کو سونے کی فی تولہ قیمت میں 4,643 روپے اضافے کے بعد فی تولہ سونا 4 لاکھ 42 ہزار 6 سو 36 روپے کا ہوگیا ہے جب کہ 24 قیراط سونے کے 10 گرام کی قیمت بھی 4,179 روپے اضافے کے بعد 374,166 روپے سے بڑھ کر 378,345 روپے ہوگئی جبکہ 10 گرام 22 قیراط سونے کی قیمت 343,290 روپے سے بڑھ کر 347,083 روپے ہوگئی۔ آل سندھ صرافہ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق فی تولہ چاندی کی قیمت 189 روپے اضافے کے بعد 7,151 روپے اور دس گرام چاندی کی قیمت 170 روپے اضافے کے بعد 6,079 روپے ہو گئی ۔ ایسوسی ایشن نے رپورٹ کیا ہے کہ بین الاقوامی مارکیٹ میں سونے کی قیمت 4,158 ڈالر سے بڑھ کر 4,202 ڈالر ہو گئی۔








