نامور گلوکار اور موسیقار طارق طافو انتقال کر گئے، فنکار برادری میں سوگ کی فضا
نامور گلوکار موسیقار طارق طافو انتقال کر گئے
لاہور۔22جون (اے پی پی):نامور گلوکار موسیقار طارق طافو انتقال کر گئے۔خاندانی ذرائع کے مطابق طارق طافو کی اچانک طبیعت خراب ہوئی جس پر ہسپتال لے جایا گیا تاہم وہ جانبر نہ ہوسکے۔
خیال رہے کہ طارق طافو نامور موسیقار طافو خان کے صاحبزادے تھے ۔ طارق طافو نے لاہور لاہور اے گانا گا کر مقبولیت حاصل کی ۔ ان کی نماز جنازہ کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔









