عظمی بخاری کا موسیقارو گلوکار طارق طافو کے انتقال پر اظہار تعزیت

وزیر اطلاعات و ثقافت پنجاب عظمی بخاری نے نامور موسیقار اور گلوکار طارق طافو کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے

لاہور۔23جون (اے پی پی):وزیر اطلاعات و ثقافت پنجاب عظمی بخاری نے نامور موسیقار اور گلوکار طارق طافو کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔اپنے تعزیتی بیان میں عظمی بخاری نے کہا کہ طارق طافو موسیقی کی دنیا کا ایک بڑا نام تھے جنہوں نے اپنے فن اور موسیقی کے ذریعے منفرد مقام حاصل کیا۔ انہوں نے کہا کہ طارق طافو اپنے مشہور زمانہ گانے "لہور لہور ہے” کے باعث عالمی شہرت حاصل کرنے میں کامیاب ہوئے اور ان کی خدمات ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی۔عظمی بخاری نے کہا کہ طارق طافو نے درجنوں نئے فنکاروں کو موسیقی کی دنیا میں متعارف کروایا اور ان کی سرپرستی کی۔ انہوں نے مرحوم کے اہلخانہ سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے دعا کی کہ اللہ تعالی مرحوم کو جوارِ رحمت میں جگہ عطا فرمائے اور پسماندگان کو یہ صدمہ برداشت کرنے کا حوصلہ دے۔انہوں نے کہا کہ طارق طافو جیسے عظیم موسیقار کا خلا کبھی پر نہیں ہو سکتا اور موسیقی کے شعبے میں ان کی خدمات ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی۔