طارق طافو کولاہور کے مقامی قبرستان میں سپرد خاک کر دیا گیا
طارق طافو کولاہور کے مقامی قبرستان میں سپرد خاک کر دیا گیا

مزید خبریں
لاہور۔23جون (اے پی پی):معروف گلوکار طارق طافو کو سینکڑوں سوگواروں کی موجودگی میں سپرد خاک کر دیا گیا ہے۔ مرحوم کی نماز جنازہ کریم بلاک شہنشاہ قبرستان اقبال ٹاون لاہور میں ادا کی گئی، طارق طافو کو طبیعت کی خرابی کے باعث ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں وہ جانبر نہ ہو سکے،
ان کا جنازہ رہائش گاہ شاہ نور اسٹوڈیو سے اٹھایا گیا، طارق طافو کی نماز جنازہ میں اداکار فردوس جمال، گلوکار ملکو، ساحر علی بگا، گلوکار تنویر آفریدی، عارف بٹ ، اجمل دیوان، فلم ڈائریکٹر شہزاد رفیق، گلوکار ولی حامد علی اور دیگر شخصیات شریک ہوئیں، شوبز شخصیات نے طارق طافو کی خدمات کو زبردست خراج تحسین پیش کیا۔
انہوں نے کہا تھا کہ طارق طافو کا تعلق موسیقی کے ایک عظیم گھرانے سے ہے جنہوں نے پوری زندگی موسیقی کیلئے وقف کی ہے ۔پروردگار انہیں غریق رحمت فرمائے۔یاد رہے کہ طارق طافو عظیم موسیقار استاد طافو کے صاحبزادے تھے۔








