ایوب زرعی تحقیقاتی ادارہ کے ریسرچ انفارمیشن یونٹ کے ماہرین تیلدار اجناس نے کہا ہے کہ مونگ پھلی کی بہتر پیداور کے لئے کھادوں کا متناسب استعمال ضروری ہے۔
مونگ پھلی کی بہترپیداور کےلئے کھادوں کا متناسب استعمال ضروری ہے، ماہرین تیلدار اجناس

مزید خبریں
فیصل آباد ۔ 24 جون (اے پی پی):ایوب زرعی تحقیقاتی ادارہ کے ریسرچ انفارمیشن یونٹ کے ماہرین تیلدار اجناس نے کہا ہے کہ مونگ پھلی کی بہتر پیداور کے لئے کھادوں کا متناسب استعمال ضروری ہے۔ انہوں نے کہا کہ کاشتکار فصلکےیلئے کھادوں کی مقدار کا صحیح تعین کرنے کےلئے اپنی زمین کا تجزیہ کروائیں اور تجزیاتی رپورٹ کی روشنی میں ماہرین زراعت کی مشاورت سے متناسب کھادوں کا استعمال یقینی بنایاجائے تاکہ کاشتکاروں کو بہتر فصل حاصل کرنے میں مدد مل سکے۔ انہوں نے کہا کہ مونگ پھلی کے کاشتکار کھادوں کی مقدار کا درست استعمال کریں۔ انہوں نے کہاکہ پھلی دار فصل ہونے کے ناطے مونگ پھلی اپنی ضروریات کی 80فیصد نائٹروجن فضاسے حاصل کرنے کی صلاحیت رکھتی ہے۔ انہوں نے کہاکہ جولائی کے دوران اور اگست کے آغاز میں جب فصل پھول نکا ل رہی ہوتی ہے تو 200کلوگرام فی ایکڑ یا 25کلوگرام فی کینال کی شرح سے جپسم ڈالنے سے بہترین پیداوار کا حصول ممکن ہو سکتاہے۔انہوں نے کہا کہ اس ضمن میں مزید رہنمائی کےلئے ماہرین زراعت یا محکمہ زراعت کے فیلڈ سٹاف سے بھی رابطہ کیاجاسکتاہے۔








