عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں کمی کا رجحان برقرار

عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں کمی کا رجحان برقرار

واشنگٹن۔25جون (اے پی پی):عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں کمی کا رجحان جمعرات کو بھی برقرار رہا اور عالمی رسد سے متعلق خدشات کم ہونے کے بعد قیمتیں جنگ سے پہلے کی سطح کے قریب پہنچ گئیں۔

وام کے مطابق اگست میں فراہمی کے لیے برینٹ خام تیل کے سودے 40 سینٹ( 0.54 فیصد) کمی کے ساتھ 73.34 ڈالر فی بیرل تک آ گئے جبکہ امریکی ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ خام تیل کے سودے 27 سینٹ( 0.38 فیصد ) کمی سے 70.07 ڈالر فی بیرل میں طے پائے۔