اسلام آباد۔26جون (اے پی پی):لیچی موسم گرما کا پھل اپنی مٹھاس کے ساتھ ساتھ حیران کن صحت کے فوائد کی حامل ہے ،لیچی مدافعتی نظام کو بہتر بنانے، انسانی جسم میں خون کی گردش بڑھانے سمیت بہت سے فوائد رکھتی ہے۔ لیچی میں موجود وٹامن سی جلد کی حفاظت کرتا ہے۔ لیچی وٹامن ڈی کا بھی ایک اچھا ذریعہ ہے جو پانی سے پھرپور ہوتی ہے اور نہ صرف شدید …
لیچی حیران کن فوائد کی حامل ، مدافعتی نظام کو بہتر بنانے، انسانی جسم میں خون کی گردش بڑھانے سمیت بہت سے فوائد رکھتی ہے ، طبی ماہرین

مزید خبریں
اسلام آباد۔26جون (اے پی پی):لیچی موسم گرما کا پھل اپنی مٹھاس کے ساتھ ساتھ حیران کن صحت کے فوائد کی حامل ہے ،لیچی مدافعتی نظام کو بہتر بنانے، انسانی جسم میں خون کی گردش بڑھانے سمیت بہت سے فوائد رکھتی ہے۔ لیچی میں موجود وٹامن سی جلد کی حفاظت کرتا ہے۔ لیچی وٹامن ڈی کا بھی ایک اچھا ذریعہ ہے جو پانی سے پھرپور ہوتی ہے اور نہ صرف شدید گرمیوں میں ہائڈریٹڈ رہنے میں مدد کرتی ہے بلکہ ہاضمے کو بہتر بناتی اور وزن کم کرنے میں بھی مدد کرتی ہے۔
طبی ماہرین کے مطابق لیچی اینٹی آکسیڈنٹس سے بھرپور ہوتی ہے جو جگر کی صحت کیلئے مفید ہے۔ اس کے علاوہ لیچی میں کافی مقدار میں وٹامن ای موجود ہوتا ہےاور سوجن کو کم کر سکتی ہے، لیچی مدافعتی نظام اور انسانی جسم میں خون کی گردش کو بہتر بناتی ہے۔ مزید برآں لیچی ہاضمے کو بہتر بناتی ہے،بلڈ پریشر کو کنٹرول کرنے میں مدد کرتی ہے۔ اس کے علاوہ یہ ہڈیوں کو بھی مضبوط کرتی ہے۔
انہوں نے کہا کہ لیچی وزن کم کرنے میں مدد کرتی ہے، دل کی صحت کو بہتر بناتی ہےاور اینیمیا کو ہونے سے روکتی ہے۔ لیچی اینٹی آکسیڈنٹس سے بھرپور ہوتی ہے اور اس میں دیگر پھلوں کی نسبت کافی مقدار میں پولی فینول پائے جاتے ہیں۔ اس کے ساتھ ساتھ یہ پھل ایپی کیٹیچن سے بھرپور ہوتا ہے جودل کی صحت کو بہتر بنانے ، کینسر اور ذیابیطس جیسی بیماریوں کے خطرے کو کم کر سکتی ہے۔ لیچی جگر کی مختلف بیماریوں کے خطرے سے بچاتی ہے۔ اس کے ساتھ ساتھ لیچی کے عرق میں جگر کے کینسر سے لڑنے کی خصوصیات بھی پائی جاتی ہیں۔ بلڈ پریشر کو کنٹرول کرنے میں مدد کرتی ہے۔








