اردو کے معروف شاعر، ادیب مولانا چراغ حسن حسرت کی برسی منائی گئی
اردو کے معروف شاعر، ادیب مولانا چراغ حسن حسرت کی برسی منائی گئی

مزید خبریں
اسلام آباد۔26جون (اے پی پی):اردو کے معروف شاعر، ادیب اور صحافی مولانا چراغ حسن حسرت کی برسی جمعہ 26 جون کو منائی گئی۔ مولانا چراغ حسن حسرت 1904میں بھارت کے غیرقانونی زیرقبضہ جموں و کشمیر کے علاقے بارہ مولہ میں پیدا ہوئے۔انہوں نے اپنے صحافتی سفر کا آغاز کلکتہ کے اخبار ” نئی دنیا” سے کیا اور کئی اخبارات سے وابستہ رہے۔
ان میں احسان، شہباز،امروز، نوائے وقت اور زمیندار کے نام سرفہرست ہیں۔مولانا چراغ حسن حسرت کا شمار اردو کے صف اول کے طنز نگاروں میں ہوتا ہے۔ ان کی تصانیف میں کیلے کا چھلکا، پربت کی بیٹی، مردم دیدہ، دو ڈاکٹر اورپنجاب کا جغرافیہ شامل ہیں۔ مولانا چراغ حسن حسرت 26 جون 1955 کو انتقال کر گئے میانی صاحب قبرستان لاہور میں آسودہ خاک ہیں۔
مولانا چراغ حسن حسرت کی برسی کے موقع پر علمی، ادبی اور صحافتی حلقوں کی جانب سے ان کی خدمات کے اعتراف میں انہیں بھر پور انداز میں خراج عقیدت پیش کیا گیا۔








