امریکی حکام کی جانب سے حال ہی میں روکے گئے بحری جہاز Lenore/Davina کے بائیس (22) ایرانی عملے کے ارکان بحفاظت کراچی پہنچ گئے ہیں،نائب وزیر اعظم و وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار

22 ایرانی ملاح بحفاظت کراچی پہنچ گئے، اسحاق ڈار

اسلام آباد۔26جون (اے پی پی):نائب وزیر اعظم و وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ امریکی حکام کی جانب سے حال ہی میں روکے گئے بحری جہاز Lenore/Davina کے بائیس (22) ایرانی عملے کے ارکان آج دوپہر بحفاظت کراچی پہنچ گئے ہیں، اب پاکستان میں ایرانی سفارتی مشنز کے ساتھ قریبی تعاون سے ان کی جلد از جلد اور محفوظ طریقے سے اپنے وطن واپسی کے انتظامات کو حتمی شکل دی جا رہی ہے۔

جمعہ کو سماجی رابطہ کی ویب سائیٹ ایکس پر اپنے پیغام میں کہا کہ اس تمام عمل کے دوران ہمارا امریکی اور ایرانی حکام کے ساتھ مسلسل رابطہ رہا، یہ گزشتہ دو ماہ کے دوران ایرانی عملے کا چوتھا گروپ ہے، جس کی اپنے وطن واپسی پاکستان نے ممکن بنائی ہے۔ آج کے 22 افراد سمیت اب تک پاکستان نے اپنی سرزمین کے ذریعے ستر (70) سے زائد ایرانی بھائیوں کی وطن واپسی میں سہولت فراہم کی ہے۔اسحاق ڈار نے کہا میں ایرانی قیادت کا شکر گزار ہوں کہ انہوں نے پاکستان پر اعتماد کا اظہار کیا۔ ساتھ ہی وزارتِ خارجہ کی ٹیم اور تمام پاکستانی اداروں کی پیشہ ورانہ صلاحیت، لگن اور انتھک کاوشوں کو بھی سراہتا ہوں، جنہوں نے ہمارے ایرانی بھائیوں کی محفوظ اور خوش اسلوبی سے اپنے وطن واپسی کو یقینی بنانے میں اہم کردار ادا کیا۔

مزید خبریں