ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر رفیع اللّٰہ مروت کی نگرانی میں ریسکیو1122مردان نے گزشتہ ہفتے مجموعی طور پر 552 حادثات میں خدمات فراہم کیں
ریسکیو1122مردان کی ہفتہ وار کارکردگی،مجموعی طور پر 552 حادثات میں خدمات فراہم کیں
پشاور۔ 29 جون (اے پی پی):ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر رفیع اللّٰہ مروت کی نگرانی میں ریسکیو1122مردان نے گزشتہ ہفتے مجموعی طور پر 552 حادثات میں خدمات فراہم کیں۔ترجمان ریسکیو1122 مردان کے مطابق ان حادثات میں ٹریفک کے66 ،ڈیلوری کیسز33جبکہ میڈیکل کے401واقعات شامل تھے ۔ ریسکیو 1122 مردان نے آگ لگنے کے 20 ،ڈوبنے کے 4، گرنے ،فائرنگ ، لڑائی جھگڑے کے 12واقعات اوردیگر متفرق کے 16 حادثات میں خدمات پیش کیں۔ان حادثات میں 16 افراد موقع پر یا ہسپتال پہنچنے پر جان کی بازی ہار گئے۔ ریسکیو 1122 نے 539 افراد کو بروقت طبی امداد فراہم کر کے مختلف ہسپتالوں میں منتقل کیاجبکہ ہیلتھ ریفرل ایمبولینس سروس کے ذریعے 72 ایمرجنسیز کے دوران 71 مریضوں کو ضلع کے اندر ایک ہسپتال سے دوسرے ہسپتال جبکہ ایک ایمرجنسی میں مریض کوضلع سے باہر ہسپتال منتقل کر دیا۔









