آپریشن غضب للحق ، سکیورٹی فورسز کی پکتیا، پکتیکا اور کنڑ میں جماعت الاحرار و فتنہ الخوارج کے ٹھکانوں پر کارروائی، دہشت گرد ہلاک، اسلحہ و گولہ بارود تباہ کر دیا گیا، وفاقی وزیر اطلاعات عطاء اللہ تارڑ

آپریشن غضب للحق کے تحت سکیورٹی فورسز نے پکتیا، پکتیکا اور کنڑ میں جماعت الاحرار اور فتنہ الخوارج کے دہشت گرد کیمپوں اور محفوظ ٹھکانوں کو انتہائی درستگی کے ساتھ نشانہ بنایا۔

اسلام آباد۔29جون (اے پی پی):آپریشن غضب للحق کے تحت سکیورٹی فورسز نے پکتیا، پکتیکا اور کنڑ میں جماعت الاحرار اور فتنہ الخوارج کے دہشت گرد کیمپوں اور محفوظ ٹھکانوں کو انتہائی درستگی کے ساتھ نشانہ بنایا۔ وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطاء اللہ تارڑ نے پیر کو سماجی رابطے کے پلیٹ فارم ”ایکس“پر اپنی پوسٹ میں کہا کہ اس کارروائی کے دوران دہشت گردوں کو ہلاک جبکہ ان کے اسلحہ اور گولہ بارود کے ذخائر کو تباہ کر دیا گیا۔ وفاقی وزیر اطلاعات نے بتایا کہ یہ کارروائی 28 اور 29 جون کی درمیانی شب عمل میں لائی گئی۔