شاور کے تھانہ آغا میر جانی شاہ پولیس نے شہری کو ڈرانے اور دھمکانے کی خاطر فائرنگ میں ملوث ملزم گرفتار کرکے اسلحہ برآمد کر لیا
پشاور ، شہری کو ڈرانے اور دھمکانے کی خاطر فائرنگ کرنے والا ملزم گرفتار،اسلحہ برآمد
پشاور۔ 29 جون (اے پی پی):پشاور کے تھانہ آغا میر جانی شاہ پولیس نے شہری کو ڈرانے اور دھمکانے کی خاطر فائرنگ میں ملوث ملزم گرفتار کرکے اسلحہ برآمد کر لیا ۔کیپٹل سٹی پولیس پشاور تر جمان کے مطابق ڈی ایس پی یکہ توت سرکل نور حیدر خان کو ملنے والی اطلاعات پر ایس ایچ او تھانہ آغا میر جانی شاہ طارق جمال اور اے ایس آئی اسرار آفریدی نے دیگر نفری پولیس کے ہمراہ بروقت اور کامیاب کارروائی کرتے ہوئے شہری کے گھر پر ڈرانے اور دھمکانے کی خاطر فائرنگ میں ملوث ملزم کو فوری طور پر گرفتار کرلیا۔ملزم سلمان ولد باور اور مدعی الیاس ولد زبیر کے مابین رقم لین دین کا تنازعہ تھا، جس پر ملزم نے تھانہ آغا میر جانی شاہ کی حدود مدعی کے گھر رشید گڑھی محلہ عجب خان پر ڈرانے اور دھمکانے کی خاطر ہوائی فائرنگ کی۔ واقعہ کی اطلاع ملتے ہی مقامی پولیس نے ملزم کو موقع پر گرفتار کرلیا گیا جس کے قبضے سے پستول بھی برآمد کرلیا گیا۔ ملزم کے خلاف مدعی الیاس کی مدعیت میں مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی گئی ہے ۔









