سونے کی قیمت میں 2,300 روپے کمی ، فی تولہ 4 لاکھ 28 ہزار 9 سو 36 روپے کا ہوگیا
سونے کی قیمت میں 2,300 روپے کمی ، فی تولہ 4 لاکھ 28 ہزار 9 سو 36 روپے کا ہوگیا

مزید خبریں
اسلام آباد۔29جون (اے پی پی):ملک بھر میں سونے کی قیمت میں 2,300 روپے کمی کے ساتھ فی تولہ سونا 4 لاکھ 28 ہزار 9 سو 36 روپے کا ہوگیا ۔آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق پیر کو سونے کی فی تولہ قیمت میں 2,300 روپے کمی کے بعد فی تولہ سونا 4 لاکھ 28 ہزار 9 سو 36 روپے کا ہوگیا ۔ 24 قیراط سونے کے 10 گرام کی قیمت 1,972 روپے کمی کے بعد 369,715 روپے سے کم ہو کر 367,743 روپے ہوگئی جبکہ 10 گرام 22 قیراط سونے کی قیمت 338,917 روپے سے کم ہو کر 337,110 روپے ہوگئی۔








