محکمہ زراعت پنجاب نے دھان کی جڑی بوٹیوں کی تلفی بارے ایڈوائزری جاری کر دی، جس میں دھان کے کاشتکاروں کو کہا گیا ہے کہ جڑی بوٹیوں کے انسداد کیلئے زمین کی تیاری اچھی طرح کریں۔اگر وافر مقدار میں پانی موجود ہو تو کھیت میں لاب کی منتقلی کے بعد20 تا 25 دن تک پانی کی سطح ایک تا دو انچ تک برقرار رکھیں۔
محکمہ زراعت پنجاب نے دھان کی جڑی بوٹیوں کی تلفی بارے ایڈوائزری جاری کر دی

مزید خبریں
لاہور۔29جون (اے پی پی):محکمہ زراعت پنجاب نے دھان کی جڑی بوٹیوں کی تلفی بارے ایڈوائزری جاری کر دی، جس میں دھان کے کاشتکاروں کو کہا گیا ہے کہ جڑی بوٹیوں کے انسداد کیلئے زمین کی تیاری اچھی طرح کریں۔اگر وافر مقدار میں پانی موجود ہو تو کھیت میں لاب کی منتقلی کے بعد20 تا 25 دن تک پانی کی سطح ایک تا دو انچ تک برقرار رکھیں۔
کاشتکارلاب کی منتقلی کے3 تا 5 دن کے اندر محکمہ کے مقامی زرعی ماہرین کے مشورہ سے جڑی بوٹی مار زہریں شیکر بوتل کے ساتھ پانی میں بکھیر دیں۔بعد ازاں 4 تا 5 دن تک پانی خشک نہ ہونے دیں، اگر کسی وجہ سے فصل میں جڑی بوٹیاں اگ آئیں تو محکمہ کے مشورہ سے لاب کی منتقلی کے 18تا22 دن کے اندر تروتر حالت میں سپرے کریں اور اس کے 24گھنٹے بعد کھیت میں پانی لگا دیں اور3تا 4 دن بعد پانی کھڑا رہنے دیں۔ زہروں کا استعمال مقامی ماہرین کے مشورہ سے کریں۔








