راولپنڈی۔ 30 جون (اے پی پی):شدید گرمی اور موسم کی غیر معمولی صورتحال کے پیشِ نظر ریسکیو 1122 راولپنڈی نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ وہ احتیاطی تدابیر اختیار کرتے ہوءے اپنی اور اپنے اہلِ خانہ کی حفاظت کو یقینی بناءیں کیونکہ معمولی غفلت ہیٹ اسٹروک، آتشزدگی اور دیگر ہنگامی حادثات کا سبب بن سکتی ہے۔ریسکیو 1122 کے ترجمان کے مطابق شہری غیر ضروری طور پر دھوپ میں نکلنے …
راولپنڈی ،شدید گرمی کے پیشِ نظر ریسکیو 1122 راولپنڈی کی شہریوں کو احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایت

مزید خبریں
راولپنڈی۔ 30 جون (اے پی پی):شدید گرمی اور موسم کی غیر معمولی صورتحال کے پیشِ نظر ریسکیو 1122 راولپنڈی نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ وہ احتیاطی تدابیر اختیار کرتے ہوءے اپنی اور اپنے اہلِ خانہ کی حفاظت کو یقینی بناءیں کیونکہ معمولی غفلت ہیٹ اسٹروک، آتشزدگی اور دیگر ہنگامی حادثات کا سبب بن سکتی ہے۔ریسکیو 1122 کے ترجمان کے مطابق شہری غیر ضروری طور پر دھوپ میں نکلنے سے گریز کریں، خصوصاً صبح 11 بجے سے شام 4 بجے تک شدید دھوپ میں کام کرنے سے حتیٰ الامکان اجتناب برتیں۔ گرمی کی شدت کے دوران زیادہ سے زیادہ پانی پیا جاءے، ہلکے رنگ کے ڈھیلے کپڑے استعمال کیے جاءیں اور سر و گردن کو کپڑے یا ٹوپی سے ڈھانپ کر رکھا جاءے تاکہ جسم کو شدید گرمی کے مضر اثرات سے محفوظ رکھا جا سکے۔
نے کہا کہ بزرگوں، بچوں، خواتین اور داءمی بیماریوں میں مبتلا افراد کا خصوصی خیال رکھا جاءے کیونکہ یہ طبقات شدید گرمی سے زیادہ متاثر ہو سکتے ہیں۔ انہوں نے خبردار کیا کہ کسی بھی صورت بچوں، بزرگوں یا دیگر افراد کو بند گاڑی میں اکیلا نہ چھوڑا جاءے کیونکہ گاڑی کے اندر درجہ حرارت چند ہی منٹوں میں خطرناک حد تک بڑھ سکتا ہے۔ریسکیو 1122 نے شہریوں کو ہدایت کی کہ سفر سے قبل گاڑی کی واءرنگ، بیٹری اور فیول سسٹم کی مکمل جانچ ضرور کریں، جبکہ گاڑی میں معیاری فاءر ایکسٹنگوشر موجود ہونا چاہیے اور ڈراءیور کو اس کے استعمال کا طریقہ بھی معلوم ہونا چاہیے۔ اسی طرح گاڑی میں پرفیوم، لاءٹر، گیس سلنڈر یا دیگر آتش گیر اشیاء غیر ضروری طور پر رکھنے سے گریز کیا جاءے۔
گھروں، دفاتر اور دکانوں میں برقی حفاظتی اصولوں پر عمل کرنے کی بھی تاکید کی گءی ہے۔ ناقص یا اوور لوڈ بجلی کی واءرنگ اور ایک ہی ساکٹ میں متعدد برقی آلات لگانا آتشزدگی کے بڑے اسباب ہیں، لہٰذا بجلی کے نظام کی بروقت جانچ اور احتیاطی تدابیر اختیار کرنا ناگزیر ہے۔ریسکیو 1122 نے کسانوں اور شہریوں سے بھی اپیل کی ہے کہ وہ کھیتوں، خالی پلاٹوں یا سڑک کنارے خشک گھاس اور کچرے کو آگ نہ لگاءیں کیونکہ تیز گرمی اور خشک موسم میں معمولی آگ بھی بڑے حادثے اور قیمتی جان و مال کے نقصان کا باعث بن سکتی ہے۔
ترجمان کے مطابق ہیٹ اسٹروک کی علامات میں تیز بخار، چکر آنا، شدید کمزوری، بے ہوشی اور سانس لینے میں دشواری شامل ہیں۔ ایسی صورت میں متاثرہ شخص کو فوری طور پر سایہ دار اور ٹھنڈی جگہ منتقل کیا جاءے، جسم کو ٹھنڈا رکھنے کی کوشش کی جاءے، اگر ممکن ہو تو پانی پلایا جاءے اور فوری طبی امداد حاصل کی جاءے۔ریسکیو 1122 نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ کسی بھی حادثے یا ہنگامی صورتحال کی صورت میں بغیر کسی تاخیر کے ریسکیو ہیلپ لاءن 1122 پر اطلاع دیں تاکہ بروقت امدادی کاررواءی کے ذریعے قیمتی جانوں اور املاک کو محفوظ بنایا جا سکے۔ ترجمان نے کہا کہ احتیاط، ذمہ داری اور بروقت ردعمل ہی شدید گرمی کے ممکنہ خطرات سے محفوظ رہنے کا بہترین ذریعہ ہیں۔








