صارفین کیلئے قیمتوں کا عمومی اشاریہ (سی پی آئی)جون 2026ء میں 11.1 فیصد ریکارڈ کیا گیا ہے،مالی سال 2026 میں مہنگائی کی اوسط شرح 7.05 ریکارڈ کی گئی جو مالی سال 2025ء میں 4.49 فیصد تھی
جون میں صارفین کیلئے قیمتوں کا عمومی اشاریہ 11.1 فیصد ریکارڈ،مالی سال 2026 میں مہنگائی کی اوسط شرح 7.05 ریکارڈ

مزید خبریں
اسلام آباد۔1جولائی (اے پی پی):صارفین کیلئے قیمتوں کا عمومی اشاریہ (سی پی آئی)جون 2026ء میں 11.1 فیصد ریکارڈ کیا گیا ہے،مالی سال 2026 میں مہنگائی کی اوسط شرح 7.05 ریکارڈ کی گئی جو مالی سال 2025ء میں 4.49 فیصد تھی۔ پاکستان بیوروبرائے شماریات کی جانب سے جاری کردہ ماہانہ رپورٹ کے مطابق جو ن 2026ء میں صارفین کیلئے قیمتوں کا عمومی اشاریہ جو ن 2026ء میں 11.1 فیصد ریکارڈ کیا گیا جو مئی میں 11.7 فیصد اور گزشتہ سال جو ن میں 3.2 فیصد تھا،شہری علاقوں میں صارفین کیلئے قیمتوں کا عمومی اشاریہ جو ن میں 11.2 فیصد ریکارڈ کیا گیا جو مئی میں 11.8 فیصد اور گزشتہ سال جو ن میں 3 فیصد تھا۔ دیہی علاقوں میں صارفین کیلئے قیمتوں کا عمومی اشاریہ جو ن 2026ء میں 10.9 فیصد ریکارڈ کیا گیا جو مئی میں 11.5 فیصد اور گزشتہ سال جو ن میں 3.6 فیصد تھا۔ جون 2026ء میں صارفین کیلئے قیمتوں کا حساس اشاریہ (ایس پی آئی) 12.8 فیصد ریکارڈ کیا گیا جو مئی میں 12 فیصد اور گزشتہ سال جو ن میں 1.9 فیصد تھا۔ ہول سیل پرائس انڈیکس جو ن 2026ء میں 10.7 فیصد ریکارڈ کیا گیا جو مئی میں 12.7 فیصد اور گزشتہ سال جو ن میں 0.6 فیصد تھا،شہری علاقوں میں نان فوڈنان انرجی افراط زرکی شرح جو ن میں 8.7 فیصد ریکارڈ کیا گیا جو مئی میں 9 فیصد اور گزشتہ سال جو ن میں 6.9 فیصد تھا۔ دیہی علاقوں میں نان فوڈنان انرجی افراط زرکی شرح جو ن میں 7.9 فیصد ریکارڈ کیا گیا جو مئی میں 8.4 فیصد اور گزشتہ سال جو ن میں 8.6 فیصد تھا۔ اعدادوشمارکی بنیاد پر شہری علاقوں میں اوسط مہنگائی کی شرح جو ن میں 9.6 فیصد رہی جو مئی میں 9.8 فیصد اور گزشتہ سال جو ن میں 4.7 فیصد تھی۔ دیہی علاقوں میں اوسط مہنگائی کی شرح جو ن میں 9.3 فیصد رہی۔اعدادوشمارکے مطابق جو ن میں چکن کی قیمت میں ماہانہ بنیادوں پر22.44 فیصد،انڈے 10.74 فیصد،دال مونگ 1.04 فیصد،دال ماش 0.98 فیصد،لوبیا0.89 فیصد،بیسن 0.64 فیصد،دال چنا0.38 فیصد،مچھلی 0.37 فیصد،دال مسور0.20 فیصد،پٹرول 12.06 فیصد، بجلی کے نرح4.31 فیصد،میرج ہالز اخراجات 4.04 فیصد،ٹرانسپورٹ خدمات 0.56 فیصد،گھریلو ٹیکسٹائل 0.15 فیصد اور ٹھوس ایندھن کی قیمت میں 0.03 فیصد کی کمی ریکارڈ کی گئی۔ ا س کے برعکس جو ن میں ٹماٹرکی قیمت میں 90.10 فیصد،پیاز20.80 فیصد،آلو17.76 فیصد،تازہ سبزیاں 12.55 فیصد،آٹا 2.17 فیصد،گندم سے بنی اشیاء 2.12 فیصد،بناسپتی گھی 1.85 فیصد،گندم 1.72 فیصد،کوکنگ آئل 1.53 فیصد،تازہ دودھ 1.27 فیصد،اخبارات 14.84 فیصد،دوپٹہ 3.78 فیصد،واشنگ سوپ 1.96 فیصد،ماچس 1.96 فیصد،مائع ہائیڈروکاربن1.79 فیصد،کاٹن کلاتھز1.60 فیصد،میڈیکل ٹیسٹ 1.48 فیصد، ڈاکٹرفیس 1.47 فیصد اور فرنیچر کی قیمت میں ماہانہ بنیادوں پر1.21 فیصد کا اضافہ ہوا۔مالی سال 2026 میں مہنگائی کی اوسط شرح 7.05 ریکارڈ کی گئی جو مالی سال 2025ء میں 4.49 فیصد تھی۔








