محکمہ زراعت پنجاب نے دھان کی جڑی بوٹیوں کی تلفی بارے ایڈوائزری جاری کر دی،کاشتکاروں کو کہا گیا ہے
محکمہ زراعت پنجاب کی دھان کی جڑی بوٹیوں کی تلفی بارے ایڈوائزری جاری

مزید خبریں
لاہور۔2جولائی (اے پی پی):محکمہ زراعت پنجاب نے دھان کی جڑی بوٹیوں کی تلفی بارے ایڈوائزری جاری کر دی،کاشتکاروں کو کہا گیا ہے کہ جڑی بوٹیوں کے انسداد کےلئے زمین کی تیاری اچھی طرح کریں، اگر وافر مقدار میں پانی موجود ہو تو کھیت میں لاب کی منتقلی کے بعد20 تا 25دن تک پانی کی سطح ایک تا دو انچ تک برقرار رکھیں۔انہوں نے کہا کہ کاشتکارلاب کی منتقلی کے3تا5دن کے اندر محکمہ زراعت پنجاب کے مقامی زرعی ماہرین کے مشورے سے جڑی بوٹی مار زہریں شیکر بوتل کے ساتھ پانی میں بکھیر دیں،بعد ازاں 4تا5دن تک پانی خشک نہ ہونے دیں۔ زرعی زہروں کا استعمال محکمہ زراعت (توسیع) کے مقامی ماہرین کے مشورہ سے کریں۔








