پاکستان سٹاک ایکسچینج کی کارکردگی میں نمایاں بہتری

پاکستان سٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس )کی کارکردگی میں گزشتہ مالی سال کے دوران نمایاں بہتری دیکھنے میں آئی

اسلام آباد۔2جولائی (اے پی پی):پاکستان سٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس )کی کارکردگی میں گزشتہ مالی سال کے دوران نمایاں بہتری دیکھنے میں آئی ۔پاکستان سٹاک ایکسچینج کے اعدادوشمارکے مطابق مالی سال 2026کے دوران پاکستان سٹاک ایکسچینج کے کے ایس ای 100 انڈیکس میں مجموعی طور پر55ہزار پوائنٹس (43.5فیصد) کا نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ۔ مالی سال کے اختتام پر کے ایس ای 100 انڈیکس 180302 پوائنٹس ریکارڈ کیا گیا۔سٹاک ایکسچینج میں مالی سال 2026کے دوران اوسط لین دین 913ملین حصص ریکارڈ کی گئی جن کی اوسط یومیہ شرح 152ملین ڈالرہے۔یہ 2008کے بعد سٹاک ایکسچینج کی بہترین کارکردگی ہے۔

مزید خبریں