حافظ آباد ،کسانوں اور زمینداروں میں مجموعی طور پر 23لاکھ روپے کے چیک تقسیم
حافظ آباد ،کسانوں اور زمینداروں میں مجموعی طور پر 23لاکھ روپے کے چیک تقسیم

مزید خبریں
حافظ آباد۔ 02 جولائی (اے پی پی):حافظ آباد ۔محکمہ زراعت حکومت پنجاب کی جانب سے زیادہ گندم پیدواری مقابلے جیتنے والے کسانوں اور زمینداروں میں مجموعی طور پر 23لاکھ روپے کے چیک تقسیم کیے گئے۔ڈپٹی کمشنر حافظ آباد عبدالرزاق اور ڈپٹی ڈائریکٹر زراعت محمد یوسف نے زمینداروں میں انعامی رقوم کے چیک تقسیم کیے۔
ڈپٹی کمشنر عبدالرزاق کاکہنا تھا کہ شعبہ زراعت کی ترقی، کسانوں کی خوشحالی کے لیے کسان کارڈ،گرین ٹریکٹر سکیم،حکومت پنجاب کے انقلابی پروگرام ہیں اور صوبہ بھر کے ہزاروں،لاکھوں کاشتکار، زمیندار ان سہولیات سے فائدہ اُٹھاتے ہوئے اپنی زرعی پیداوار میں اضافہ اور ملکی معیشت کو بہتر بنانے کے لیے کوشاں ہیں۔انکاکہناتھا کہ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے خصوصی ویژن اور صوبہ بھر میں زرعی انقلاب کے لیے جو اقدام شروع کیے گئے ماضی میں انکی کوئی مثال نہیں ملتی۔
کسانوں اور زمینداروں کو مفت اور آسان اقساط پر گرین ٹریکٹر دیئے گئے،جدید زرعی آلات کی فراہمی کے لیے لاکھوں روپے کی سبسڈی دی گئی جبکہ کسان کارڈ کے ذریعے کاشتکار کسان کھاد،بیج اور دیگر ضروری زرعی مداخل حاصل کر رہے ہیں۔
اس موقع پر ڈپٹی ڈائریکٹر زراعت محمد یوسف کاکہنا تھا کہ محکمہ زراعت حکومت پنجاب کی جانب سے کسانوں میں بلا سود آسان اقساط پر گرین ٹریکٹر سکیم فیزتھری جلد شروع کی جا رہی ہے اور محکمہ زراعت کے زیادہ گندم پیداواری مقابلہ جات میں 58من فی ایکٹر گندم پیدا واری پر چوہدو خونیاں کے ناصر عباس کو 10لاکھ 56من گندم پیداوار پر کسیسے کے لیاقت علی کو 8لاکھ اور 54من گندم پیداوار پر کوٹلہ آننداں کے رہائشی فلک شیر کو5لاکھ روپے کی انعامی رقوم کے چیک تقسیم کیے گئے۔








