ملکی برآمدات میں گزشتہ مالی سال کے دوران سالانہ بنیادوں پرکمی،درآمدات میں تجارتی خسارہ میں اضافہ

ملکی برآمدات میں گزشتہ مالی سال کے دوران سالانہ بنیادوں پرکمی،درآمدات میں تجارتی خسارہ میں اضافہ

اسلام آباد۔2جولائی (اے پی پی):ملکی برآمدات میں گزشتہ مالی سال کے دوران سالانہ بنیادوں پرکمی جبکہ درآمدات میں تجارتی خسارہ میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔پاکستان بیورو برائے شماریات کی جانب سے جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق مالی سال 2026میں پاکستان کی مجموعی برآمدات کاحجم 30.126ارب ڈالرریکارڈکیاگیا جومالی سال 2025کے مقابلہ میں6فیصدکم ہے۔

مالی سال2025میں پاکستان کی مجموعی برآمدات کاحجم 32.040ارب ڈالرریکارڈکیاگیاتھا۔جون میں ملکی برآمدات کاحجم 2.239ارب ڈالرریکارڈکیاگیا جومئی کے 2.689ارب ڈالرکے مقابلہ میں 17فیصدکم اورگزشتہ سال جون کے 2.477 ارب ڈالرکے مقابلہ میں 10فیصدکم ہے۔ اعدادوشمارکے مطابق مالی سال2026میں پاکستان کی مجموعی درآمدات کاحجم 69.59ارب ڈالر ریکارڈ کیا گیا جو مالی سال 2025کے 64.50ارب ڈالرکے مقابلہ میں 8فیصدزیادہ ہے۔

جون 2026میں درآمدات پر6.767ارب ڈالرزرمبادلہ خرچ ہوا جو مئی کے 5.454ارب ڈالرکے مقابلہ میں 24فیصد زیادہ اور گزشتہ سال جون کے 5.359ارب ڈالرکے مقابلہ میں 26فیصدزیادہ ہے۔اعدادوشمار کے مطابق مالی سال 2026میں پاکستان کاتجارتی خسارہ 39.47ارب ڈالر ریکارڈ کیا گیا ہے جومالی سال 2025کے 32.46ارب ڈالرکے مقابلہ میں 22فیصدزیادہ ہے۔جون 2026میں پاکستان کاتجارتی خسارہ 4.528ارب ڈالرریکارڈکیاگیا جومئی کے 2.765ارب ڈالرکے مقابلہ میں 64فیصدزیادہ اور گزشتہ سال جون کے 2.882ارب ڈالرکے مقابلہ میں 57 فیصدزیادہ ہے۔