زرمبادلہ کے ملکی ذخائر611ملین ڈالرکے اضافہ کے بعد22.044ارب ڈالرہوگئے۔سٹیٹ بینک کی جانب سے جاری کردہ اعدادوشمارکے مطابق
زرمبادلہ کے ملکی ذخائر611ملین ڈالرکے اضافہ کے بعد22.044ارب ڈالرہوگئے

مزید خبریں
اسلام آباد۔2جولائی (اے پی پی):زرمبادلہ کے ملکی ذخائر611ملین ڈالرکے اضافہ کے بعد22.044ارب ڈالرہوگئے۔سٹیٹ بینک کی جانب سے جاری کردہ اعدادوشمارکے مطابق 24جون کوختم ہونے والے ہفتہ میں زرمبادلہ کے ملکی ذخائرکاحجم 22.044ارب ڈالرہوگیا۔
سٹیٹ بینک کے پاس زرمبادلہ کے ذخائرکاحجم 16.527ارب ڈالراورکمرشل بینکوں کے پاس زرمبادلہ کے ذخائرکاحجم 5.517ارب ڈالر ریکارڈ کیا گیا ہے۔ گزشتہ ہفتہ کے دوران کثیرالجہتی اداروں کی جانب سے حکومت کوفراہم کردہ مالی معاونت کے نتیجہ میں زرمبادلہ کے ملکی ذخائرمیں 611ملین ڈالرکااضافہ ہوا۔







