فیڈرل بورڈآف ریونیو(ایف بی آر) نے نئے مالی سال کے آغازپرتمام ٹیکس دہندگان کومبارکباددی ہے
ایف بی آر کی نئے مالی سال کے آغاز پر تمام ٹیکس دہندگان کو مبارکباد

مزید خبریں
اسلام آباد۔3جولائی (اے پی پی):فیڈرل بورڈآف ریونیو(ایف بی آر) نے نئے مالی سال کے آغازپرتمام ٹیکس دہندگان کومبارکباددی ہے۔ جمعہ کوسماجی رابطہ کی ویب سائٹ ایکس پراپنے ایک پیغام میں ترجمان ایف بی آر نے کہاہے کہ ایف بی آرکا آئرس پورٹل نئے مالی سال کے لیے مکمل طور پر اپ ڈیٹ اور پوری طرح فعال ہے۔ترجمان نے بتایاکہ تمام زمروں میں نئے ٹیکس دہندگان کی رجسٹریشن کا عمل بلا تعطل جاری ہے۔ترجمان نے بتایا کہ نئے ٹیکس دہندگان ایف بی آرکی ویب سائٹ پراپنی رجسٹریشن مکمل کریں اور پاکستان کی دستاویزی معیشت کا حصہ بنیں۔








