ملک میں ضروری اشیاکی قیمتوں میں ہفتہ واربنیاد پرکمی جبکہ سالانہ بنیاد پراضافہ ریکارڈکیاگیا۔
ملک میں ضروری اشیاکی قیمتوں میں ہفتہ واربنیاد پرکمی ،سالانہ بنیاد پراضافہ ہوا،ادارہ شماریات

مزید خبریں
اسلام آباد۔3جولائی (اے پی پی):ملک میں ضروری اشیاکی قیمتوں میں ہفتہ واربنیاد پرکمی جبکہ سالانہ بنیاد پراضافہ ریکارڈکیاگیا۔پاکستان بیوروبرائے شماریات کی رپورٹ کے مطابق 2جولائی کوختم ہونے والے ہفتے میں صارفین کےلئے قیمتوں کاحساس اشاریہ 354.24پوائنٹس ریکارڈکیاگیا جوپیوستہ ہفتے کے مقابلے میں 0.98فیصدکم ہے،پیوستہ ہفتے صارفین کےلئے قیمتوں کاحساس اشاریہ 357.76پوائنٹس ریکارڈکیاگیاتھا۔گزشتہ ہفتے کے دوران روزمرہ استعمال کی 11اشیاکی قیمتوں میں کمی اور17کی قیمتوں میں استحکام رہا،اس کے برعکس 23ضروری اشیاکی قیمتوں میں اضافہ ہوا۔گزشتہ ہفتے پٹرول کی قیمت میں 19.77فیصد،ڈیزل 17.73فیصد،ایل پی جی 12.60فیصد،چکن 1.97فیصد،کیلا1.44فیصد،دال مونگ 1.29فیصد،دال ماش 0.84فیصد،لہسن 0.63فیصد،دال چنا0.23فیصد، سرسوں کاتیل 0.21فیصد اورچینی کی قیمت میں بھی 0.21 فیصد کمی ہوئی، اس کے برعکس ٹماٹرکی قیمت میں 125.40فیصد،پیاز10.72فیصد،آلو10.06فیصد،انڈے 8.32فیصد،آٹا5.08فیصد،ماچس 0.96فیصد،شرٹنگ 0.87فیصد،واشنگ سوپ 0.63فیصد،تازہ دودھ 0.49فیصد،روٹی 0.47فیصد،اری چاول 0.45فیصد اورسگریٹ کی قیمت میں 0.23فیصد اضافہ ہوا۔








