سونے کی قیمت میں 12,200 روپے اضافہ

سونے کی قیمت میں 12,200 روپے اضافہ

اسلام آباد۔3جولائی (اے پی پی):ملک بھر میں سونے کی قیمت 12,200 روپے اضافے کے ساتھ فی تولہ سونا 4 لاکھ 40 ہزار 9 سو 36 روپے کا ہوگیا ۔

آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق جمعہ کو سونے کی فی تولہ قیمت 12,200 روپے کمی کے بعد فی تولہ سونا 4 لاکھ 40 ہزار 9 سو 36 روپے کا ہوگیا ہے ۔

24 قیراط سونے کے 10 گرام کی قیمت بھی 10,459 روپے اضافے کے بعد 367,572 روپے سے بڑھ کر 378,031 روپے ہوگئی جبکہ 10 گرام 22 قیراط سونے کی قیمت 336,953 روپے سے بڑھ کر 346,541 روپے ہوگئی۔

آل سندھ صرافہ جیولرز ایسوسی ایشن نے رپورٹ کیا کہ فی تولہ چاندی کی قیمت 319 روپے اضافے کے بعد 6,764 روپے اور دس گرام چاندی کی قیمت 274 روپے اضافے کے بعد 5,799 روپے ہو گئی۔

ایسوسی ایشن نے رپورٹ کیا ہے کہ بین الاقوامی مارکیٹ میں سونے کی قیمت 4,063 ڈالر سے بڑھ کر 4,185 ڈالر ہو گئی۔