ڈپٹی ڈائریکٹر پیسٹی سائیڈ اینڈ پلانٹ پروٹیکشن محکمہ زراعت سیالکوٹ صبا تحسین نے کسانوں کو ہدایت کی ہے کہ فصلوں کے ہیرپھیر سے جڑی بوٹیوں پر کنٹرول کریں اور مہنگی ادویات کا استعمال کم کریں
ڈپٹی ڈائریکٹر پیسٹی سائیڈ محکمہ زراعت سیالکوٹ کی صلوں کے ہیرپھیر سے جڑی بوٹیوں پر کنٹرول اور مہنگی ادویات کا استعمال کم کرنے کی ہدایت
سیالکوٹ۔ 03 جولائی (اے پی پی):ڈپٹی ڈائریکٹر پیسٹی سائیڈ اینڈ پلانٹ پروٹیکشن محکمہ زراعت سیالکوٹ صبا تحسین نے کسانوں کو ہدایت کی ہے کہ فصلوں کے ہیرپھیر سے جڑی بوٹیوں پر کنٹرول کریں اور مہنگی ادویات کا استعمال کم کریں۔انہوں نے کاشتکاروں کو جڑی بوٹیوں پر کنٹرول کیلئے فصلوں کے ہیرپھیر پر عمل کرنے کی ہدایت کی ہے۔انہوں نے کہا ہے کہ کاشتہ رقبہ پر فصل کے ردو بدل سے جڑی بوٹیوں کا خاتمہ کیا جاسکتا ہے، کھیتوں میں ایک سال برسیم یا لوسرن اور دوسرے سال گندم کاشت کریں تاکہ نہ صرف کھیتوں کی ذرخیزی برقرار رکھی جاسکے بلکہ ایک جیسی فصلوں کو مختلف بیماریوں اور کیڑے مکوڑوں کے حملوں سے بھی بچایاجاسکے۔انہوں نے کہا کہ کاشتکار جڑی بوٹیوں کے تدارک کیلئے اقدامات کو یقینی بنائیں اور فصل سے زیادہ پیداوار حاصل کرکے زیادہ زرمبادلہ حاصل کریں۔ انہوں نے کہا کہ فصلوں کے ہیرپھیر سے نہ صرف اچھی پیداوار حاصل کی جاسکتی ہے بلکہ ادویات پر زیادہ خرچ کو بھی بچایا جاسکتا ہے۔آخر میں انہوں نے کہا کہ کاشتکار آرگینک کھادوں پر زیادہ منحصر کریں کیونکہ ان کھادوں سے بیماریوں کے حملہ میں کمی بھی آتی ہے اور مہنگی کھادوں سے بچ کر خرچہ میں بھی نمایاں کمی ہوتی ہے۔انہوں نے کہا کہ کھادوں کے استعمال کیلئے اپنی زمین کا تجزیہ کرائیں اور اس کے مطابق کھاد استعمال کریں یا محکمہ زراعت کے نمائندوں سے رابطہ کریں۔









