ڈائریکٹر لائیوسٹاک کا سول ویٹرنری ہسپتال 213 ر۔ب سوساں اور 209 ر۔ب کا تفصیلی معائنہ

ڈائریکٹر لائیوسٹاک ڈاکٹر حیدر علی خان نے سول ویٹرنری ہسپتال 213 ر۔ب سوساں اور 209 ر۔ب کا تفصیلی معائنہ کیا۔ دورے کا مقصد ویٹرنری طبی سہولیات کے معیار، ادارہ جاتی کارکردگی اور محکمانہ امور کا جائزہ لینا تھا

فیصل آباد۔ 03 جولائی (اے پی پی):ڈائریکٹر لائیوسٹاک ڈاکٹر حیدر علی خان نے سول ویٹرنری ہسپتال 213 ر۔ب سوساں اور 209 ر۔ب کا تفصیلی معائنہ کیا۔ دورے کا مقصد ویٹرنری طبی سہولیات کے معیار، ادارہ جاتی کارکردگی اور محکمانہ امور کا جائزہ لینا تھا۔انہوں نے او پی ڈی سروسز،ادویات کے ذخیرے، ویکسینیشن سرگرمیوں، صفائی ستھرائی، عملے کی حاضری، ریکارڈ کی درستگی، کولڈ چین مینجمنٹ، تشخیص و علاج کی سہولیات اور ہسپتال کے مجموعی انتظامات کا تفصیلی جائزہ لیا۔

ڈاکٹر حیدر علی خان نے محکمانہ پروگرامز پر عملدرآمد کا بھی جائزہ لیا اور عملے سے ملاقات کے دوران پیشہ ورانہ ذمہ داری، نظم و ضبط اور کسان دوست انداز میں معیاری ویٹرنری خدمات کی فراہمی کی اہمیت پر زور دیا۔انہوں نے متعلقہ افسران کو ہدایت کی کہ عوام کو بروقت اور مؤثر ویٹرنری سہولیات کی فراہمی یقینی بنائی جائے، ریکارڈ کو مکمل اور درست رکھا جائے، SPMS-9211 پورٹل پر ڈیٹا بروقت اپ لوڈ کیا جائے اور محکمانہ ہدایات پر سختی سے عمل کرتے ہوئے جاری لائیوسٹاک ترقیاتی پروگراموں کے اہداف حاصل کئے جائیں۔