ٹریڈ ڈویلپمنٹ اتھارٹی پاکستان (ٹی ڈی اے پی) نے کہا ہے کہ عراق میں 28 اکتوبر سے منعقد ہونے والی بین الاقوامی تجارتی نمائش ’’ ہیلتھ ایکسپو عراق‘‘ میں شرکت کے لئے 20 جولائی تک درخواستیں جمع کرائی جاسکتی ہیں
عراق میں بین الاقوامی تجارتی نمائش میں شرکت کے لئے درخواستیں 20 جولائی تک طلب

مزید خبریں
اسلام آباد۔6جولائی (اے پی پی):ٹریڈ ڈویلپمنٹ اتھارٹی پاکستان (ٹی ڈی اے پی) نے کہا ہے کہ عراق میں 28 اکتوبر سے منعقد ہونے والی بین الاقوامی تجارتی نمائش ’’ ہیلتھ ایکسپو عراق‘‘ میں شرکت کے لئے 20 جولائی تک درخواستیں جمع کرائی جاسکتی ہیں ۔ٹی ڈی اے پی کے مطابق نمائش عراق میں 28 سے 31 اکتوبر تک جاری رہے گی جس میں پاکستان کے مقامی فارماسیوٹیکل ،نیوٹریشن اینڈ سپلیمنٹ،ویکسین،ہاسپٹل ٹیکسٹائل،لیبارٹری اور آلات جراحی سے وابستہ افراد و ادارے اپنی مصنوعات عالمی خریداروں کے سامنے پیش کرنے کے ساتھ ساتھ اپنے کاروباری معاملات طے کرسکیں گے۔ نمائش کے حوالے سے مزید تفصیلات اتھارٹی کی ویب سائٹ سے حاصل کی جاسکتی ہیں۔








