ڈپٹی ڈائریکٹر محکمہ لائیو سٹاک و ڈیری ڈویلپمنٹ سیالکوٹ نے مون سون بارشوں اور سیلابی صورتحال کے باعث مویشیوں کوموسمیاتی و متعدی امراض، گل گھوٹو، منہ کھر،نمونیا، انتڑیوں کے زہر، مرغیوں کو رانی کھیت کے ٹیکے لگانے کا عمل تیز کرنے کی ہدایت کی ہے
ڈپٹی ڈائریکٹر محکمہ لائیو سٹاک سیالکوٹ کی جانور وں، پرندوں کوبیماریوں سے محفوظ رکھنے کے لئے حفاظتی ٹیکے لگانے کا عمل تیز کرنے کی ہدایت

مزید خبریں
سیالکوٹ۔6جولائی (اے پی پی):ڈپٹی ڈائریکٹر محکمہ لائیو سٹاک و ڈیری ڈویلپمنٹ سیالکوٹ نے مون سون بارشوں اور سیلابی صورتحال کے باعث مویشیوں کوموسمیاتی و متعدی امراض، گل گھوٹو، منہ کھر،نمونیا، انتڑیوں کے زہر، مرغیوں کو رانی کھیت کے ٹیکے لگانے کا عمل تیز کرنے کی ہدایت کی ہے ۔ ترجمان محکمہ لائیو سٹاک کے مطابق جانوروں، مویشیوں، پرندوں کو حفاظتی ٹیکے لگانے کا ہدف مکمل کیاجائےگا،تمام مویشی پال حضرات، لائیو سٹاک فارمرز اور پولٹری فارمرز کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ موسم برسات کے دوران اپنے جانوروں اور پرندوں کو موسمی بیماریوں سے بچانے کے لئے حفاظتی ٹیکے لگوائیں تاکہ بعدازاں انہیں کسی پریشانی کا سامنا نہ کرناپڑے۔ا نہوں نے کہا کہ بھیڑوں اور بکریوں کو بیماریوں سے محفوظ رکھنے کےلئے محکمہ کی ہدایات کے مطابق حفاظتی ٹیکے لگوائےجائیں اور حاملہ بھیڑوں کو آخری ماہ میں ریوڑ سے الگ کر کے انہیں زود ہضم غذا کی فراہمی کو بھی اولین ترجیح دی جائے۔اس ضمن میں فری ہیلپ لائن بھی قائم کر دی گئی ہے لہٰذا لائیو سٹاک فارمرز یا دیگر سٹیک ہولڈرز صبح 8تا رات 8بجے تک مذکورہ ہیلپ لائن78685۔0800پر مفت رابطہ کر سکتے ہیں۔








