عالمی منڈیوں میں کاروباری ہفتے کے آغاز پر خام تیل کی قیمتوں میں کمی اور اجناس کے نرخوں میں اضافے کارحجان رہا۔
عالمی منڈیوں میں کاروباری ہفتے کے آغاز پر خام تیل کی قیمتوں میں کمی، اجناس میں اضافہ ہوا،بلوم برگ

مزید خبریں
اسلام آباد۔6جولائی (اے پی پی):عالمی منڈیوں میں کاروباری ہفتے کے آغاز پر خام تیل کی قیمتوں میں کمی اور اجناس کے نرخوں میں اضافے کارحجان رہا۔بلوم برگ کی رپورٹ کے مطابق پیرکوامریکی ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ کے سودے 0.60ڈالر کمی کے بعد68.09ڈالراوربرینٹ خام تیل کے سودے 0.71ڈالر کم ہوکر 71.41ڈالرفی بیرل میں طے پائے۔ مختلف بینچ مارکس کے تحت برینٹ خام تیل کے سودے 71.49ڈالرسے لےکر72.45ڈالرمیں طے پائے۔سونے کی قیمت 22.37ڈالر کمی کے بعد4154.57ڈالرفی اونس اورچاندی کی قیمت 1.48ڈالر اضافے سے 62.54ڈالرفی اونس ہوگئی۔مکئی کی قیمت 11.25ڈالر اضافے کے بعد452.75ڈالرفی بشل اورگندم 8.25ڈالر بڑھ کر 608ڈالرفی بشل ہوگئی۔








