"پاکستان کے نامور کامیڈین اور اسٹیج اداکار اللہ رکھا پیپسی کے انتقال سے شوبز انڈسٹری ایک منفرد مزاح نگار سے محروم ہو گئی، جنہوں نے اپنی فنکارانہ صلاحیتوں سے لاکھوں مداحوں کے چہروں پر مسکراہٹیں بکھیریں۔”
معروف کامیڈین اللہ رکھا پیپسی انتقال کر گئے

مزید خبریں
لاہور۔6جولائی (اے پی پی):پاکستان کے معروف کامیڈین اور اسٹیج اداکار اللہ رکھا پیپسی50 سال کی عمر میں انتقال کر گئے ۔
اہلِ خانہ کے مطابق انہیں دل کا دورہ پڑا،جو جان لیوا ثابت ہوا۔اللہ رکھا پیپسی نے اپنے منفرد مزاحیہ انداز،برجستہ مکالموں اور جاندار اداکاری کے باعث شوبز انڈسٹری میں نمایاں مقام حاصل کیا۔انہوں نے متعدد اسٹیج ڈراموں میں اپنی فنکارانہ صلاحیتوں کا مظاہرہ کیا اور اپنے مخصوص مزاح سے شائقین کے دل جیتے۔انہوں نے اسٹیج کے علاوہ مختلف ٹی وی مزاحیہ پروگراموں اور ڈراموں میں بھی پرفارم کیاجہاں ان کی حاضر جوابی اور قدرتی اداکاری کو خوب سراہا گیا۔ان کے انتقال کی خبر پر شوبز حلقوں اور مداحوں میں گہرے رنج و غم کی لہر دوڑ گئی جبکہ فنکار برادری نے ان کی خدمات کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے اسے پاکستانی اسٹیج کے لیے بڑا نقصان قرار دیا۔








