معروف گلوکارہ ثریا ملتانیکرشدید بیمار،آئی سی یو وارڈ میں زیر علاج
معروف گلوکارہ ثریا ملتانیکرشدید بیمار،آئی سی یو وارڈ میں زیر علاج

مزید خبریں
ملتان۔ 06 جولائی (اے پی پی):پاکستان کی معروف لوک اور کلاسیکی گلوکارہ ثریا ملتانیکر نمونیا میں مبتلا ہونے کے بعد نجی ہسپتال کے انتہائی نگہداشت وارڈ (آئی سی یو) میں زیرِ علاج ہیں۔ان کی صاحبزادی راحت بانو ملتانیکر نے پیر کے روز سوشل میڈیا پر جاری اپنے ایک پیغام میں بتایا کہ ان کی والدہ کی طبیعت گزشتہ تین روز سے ناساز ہے اور انہیں نجی ہسپتال کے آئی سی یو میں علاج فراہم کیا جا رہا ہے۔راحت بانو ملتانیکر نے دنیا بھر میں موجود ثریا ملتانیکر کے مداحوں سے ان کی جلد صحت یابی کے لیے دعا کی اپیل کی ہے۔
انہوں نے مزید کہا ہے کہ ڈاکٹروں نے فی الحال ان کی والدہ سے ملاقات پر پابندی عائد کر رکھی ہے ،تاکہ انہیں مکمل آرام اور بہتر طبی سہولت فراہم کی جا سکے۔واضح رہے کہ ثریا ملتانیکر پاکستان کی ممتاز لوک اور کلاسیکی گلوکاراؤں میں شمار ہوتی ہیں اور فنِ موسیقی کے شعبے میں ان کی خدمات کو ملک بھر میں قدر کی نگاہ سے دیکھا جاتا ہے۔








