فیصل آباد،کاشتکاروں کو کاغذی لیموں اور میٹھے کی برداشت شروع کر نے کی ہدایت

محکمہ زراعت نے کاشتکاروں کو کاغذی لیموں اور میٹھے کی برداشت شروع کر نے کی ہدایت کی ہے

فیصل آباد۔ 07 جولائی (اے پی پی):محکمہ زراعت نے کاشتکاروں کو کاغذی لیموں اور میٹھے کی برداشت شروع کر نے کی ہدایت کی ہے۔ ڈپٹی ڈائریکٹر محکمہ زراعت توسیع فیصل آباد عدیل احمد نے کہا ہے کہ باغبان ترشاوہ پھلوں کی برداشت کا عمل بروقت شروع کردیں ۔انہوں نے کہا کہ کاغذی لیموں اور میٹھے کی برداشت کرنے کے بعد ایک کلو یوریا ، ایک کلو ڈی اے پی ، ایک کلو پوٹاش فی پود ا ڈالنی چاہیے اور تنے سے پودے کے پھیلائو کے برابر دائرہ میں کھاد ڈالنے کے علاوہ نئے پودے لگانے کےلئے 3مربع فٹ کے گڑھے کھودے جائیں اور انہیں دو ہفتوں کےلئے کھلا چھوڑ دیا جائے ۔ انہوں نے کہا کہ نئے پودے لگانے سے پہلے گڑھوں میں گلی سڑی گوبر کی کھاد ڈالنے سے پودوں کی افزائش میں زبردست بڑھوتری ہو سکتی ہے۔

مزید خبریں