ملک بھر میں سونے کی قیمت 2,500 روپے کمی کے ساتھ فی تولہ سونا 4 لاکھ 34 ہزار936 روپے کا ہوگیا
ملک بھر میں سونے کی قیمت میں 2,500 روپے کمی، فی تولہ 4 لاکھ 34 ہزار936 روپے کا ہوگیا

مزید خبریں
اسلام آباد۔7جولائی (اے پی پی):ملک بھر میں سونے کی قیمت 2,500 روپے کمی کے ساتھ فی تولہ سونا 4 لاکھ 34 ہزار936 روپے کا ہوگیا ۔آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق منگل کو سونے کی فی تولہ قیمت 2,500 روپے کمی کے بعد فی تولہ سونا 4 لاکھ 34 ہزار 936 روپے کا ہوگیا ۔ 24 قیراط سونے کے 10 گرام کی قیمت بھی 2,143 روپے کمی کے بعد 375,030 روپے سے کم ہو کر 372,887 روپے ہوگئی جبکہ 10 گرام 22 قیراط سونے کی قیمت 346,541 روپے سے کم ہو کر 341,825 روپے ہوگئی۔ آل سندھ صرافہ جیولرز ایسوسی ایشن نے رپورٹ کیا کہ فی تولہ چاندی کی قیمت 120 روپے کمی کے بعد 6,559 روپے اور دس گرام چاندی کی قیمت 103 روپے کمی کے بعد 5,623 روپے ہو گئی۔ ایسوسی ایشن نے رپورٹ کیا ہے کہ بین الاقوامی مارکیٹ میں سونے کی قیمت 4,150 ڈالر سے کم ہو کر 4,125 ڈالر ہو گئی۔








