پنجاب آرٹس کونسل راولپنڈی کے زیرِ اہتمام معروف خطاط عظیم اقبال کی نگرانی میں اسلامی خطاطی کی ورکشاپ منعقد ہوئی، جس میں طلبہ اور فنِ خطاطی سے دلچسپی رکھنے والے افراد نے بھرپور شرکت کی۔
پنجاب آرٹس کونسل راولپنڈی کے زیرِ اہتمام اسلامی خطاطی کی ورکشاپ

مزید خبریں
راولپنڈی۔ 07 جولائی (اے پی پی):پنجاب آرٹس کونسل راولپنڈی کے زیرِ اہتمام معروف خطاط عظیم اقبال کی نگرانی میں اسلامی خطاطی کی ورکشاپ کا انعقاد کیا گیا جس میں طلبہ اور فنِ خطاطی سے دلچسپی رکھنے والے افراد نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔
منگل کو ورکشاپ سے خطاب کرتے ہوئے عظیم اقبال نے اسلامی خطاطی کی تاریخ، اہمیت اور ارتقا پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ روایتی فنون کا فروغ ہماری ثقافتی شناخت کے تحفظ اور نئی نسل کو اپنے ورثے سے جوڑنے کے لیے ناگزیر ہے۔ انہوں نے شرکاء کو خطاطی کی بنیادی تکنیکوں سے بھی آگاہ کیا اور عملی تربیت فراہم کی۔ورکشاپ کے شرکاء نے پروگرام کو معلوماتی اور مفید قرار دیتے ہوئے پنجاب آرٹس کونسل کے اس اقدام کو سراہا اور اس نوعیت کی مزید سرگرمیوں کے انعقاد کی ضرورت پر زور دیا۔ اس موقع پر پنجاب آرٹس کونسل راولپنڈی کے ڈائریکٹر محمد شکور نے کہا کہ سمر پروگرام کے تحت نوجوانوں کی تخلیقی صلاحیتوں کو اجاگر کرنے کے لیے مزید تربیتی اور تخلیقی ورکشاپس کا انعقاد بھی جلد کیا جائے گا۔








