ہیٹ ویو کے دوران جانوروں کا خاص خیال رکھیں ، ڈپٹی ڈائریکٹر محکمہ لائیو سٹاک سمبڑیال

ڈپٹی ڈائریکٹر محکمہ لائیوسٹاک سمبڑیال ڈاکٹر محمد افضل نے کہا ہے کہ ہیٹ ویو کے دوران جانوروں کا خاص خیال رکھیں

سیالکوٹ ۔ 08 جولائی (اے پی پی):ڈپٹی ڈائریکٹر محکمہ لائیوسٹاک سمبڑیال ڈاکٹر محمد افضل نے کہا ہے کہ ہیٹ ویو کے دوران جانوروں کا خاص خیال رکھیں ۔ انہوں نےبدھ کو مویشی پال حضرات کے نام اپنے پیغام میں کہا کہ ان دنوں گرمی کی شدت کی وجہ سے جانوروں میں ہیٹ سٹروک کے کیسز سامنے آرہے ہیں ، جانوروں کو ہیٹ ویو سے محفوظ رکھیں اور ان کیلئے ٹھنڈی جگہ کا انتخاب کریں۔ انہوں نے بتایا کہ جانوروں کا تیز سانس لینا، زیادہ رال ٹپکانا، منہ کھول کر سانس لینا، کمزوری یا گر جانا اور جسم کا درجہ حرارت بڑھ جانا ہیٹ سٹروک کی علامات میں شامل ہیں۔

اس موقع پر انہوں نے کہا کہ جانوروں کو سایہ دار اور ہوادار جگہ پر رکھیں، دن میں کئی بار صاف اور ٹھنڈا پانی فراہم کریں،دوپہر کے اوقات میں جانوروں کو باہر نہ نکالیں، شیڈ میں مناسب ہوا کا گزر ہو، جانوروں پر وقفہ وقفہ سے پانی کا چھڑکائو کریں ،سبز چارہ اور متوازن خوراک کا استعمال کریں اور کسی بھی ایمرجنسی کی صورت میں قریبی ویٹرنری ڈاکٹر سے فوری رابطہ کریں۔

مزید خبریں