ملک بھر میں سونے کی قیمت 4,700 روپے کمی کے ساتھ فی تولہ سونا 4 لاکھ 30 ہزار236 روپے کا ہوگیا ۔آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق بدھ کو سونے کی فی تولہ قیمت 4,700 روپے کمی کے بعد فی تولہ سونا 4 لاکھ 30 ہزار 236 روپے کا ہوگیا
ملک بھر میں سونے کی قیمت میں 4,700 روپے کمی ریکارڈ

مزید خبریں
اسلام آباد۔8جولائی (اے پی پی):ملک بھر میں سونے کی قیمت 4,700 روپے کمی کے ساتھ فی تولہ سونا 4 لاکھ 30 ہزار236 روپے کا ہوگیا ۔آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق بدھ کو سونے کی فی تولہ قیمت 4,700 روپے کمی کے بعد فی تولہ سونا 4 لاکھ 30 ہزار 236 روپے کا ہوگیا ۔24 قیراط سونے کے 10 گرام کی قیمت بھی 4,029 روپے کمی کے بعد 372,887 روپے سے کم ہو کر 368,858 روپے ہوگئی جبکہ 10 گرام 22 قیراط سونے کی قیمت 341,825 روپے سے کم ہو کر 338,132 روپے ہوگئی۔
آل سندھ صرافہ جیولرز ایسوسی ایشن نے رپورٹ کیاکہ فی تولہ چاندی کی قیمت 138 روپے کمی کے بعد 6,421 روپے اور دس گرام چاندی کی قیمت 119 روپے کمی کے بعد 5,504 روپے ہو گئی۔ ایسوسی ایشن نے رپورٹ کیا ہے کہ بین الاقوامی مارکیٹ میں سونے کی قیمت 4,125 ڈالر سے کم ہو کر 4,078 ڈالر ہو گئی۔








