اسلام آباد ۔ 6 جون(اے پی پی) وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کے شہریوں بالخصوص نوجوانوں کی تفریح کیلئے فاطمہ جناح پارک (ایف نائن پارک) میں منعقدہ مارگلہ فیسٹیول کے سلسلہ میں دو روزہ گھڑ سوار نیزہ بازی کے مقابلے اختتام پذیر ہو گئے۔ وفاقی وزیر اطلاعات ونشریات سینیٹر پرویز رشید تقریب کے مہمان خصوصی تھے ، وزیراعظم کے معاون خصوصی ڈاکٹر آصف کرمانی نے بھی خصوصی شرکت کی۔ نیزہ بازی …
مارگلہ فیسٹیول کے سلسلہ میں دو روزہ گھڑ سوار نیزی بازی کے مقابلے اختتام پذیر ہوگئے وفاقی وزیر اطلاعات ونشریات سینیٹر پرویز رشید نے پوزیشنیں حاصل کرنے والے کھلاڑیوں میں انعامات اور ٹرافیاں تقسیم کیں

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 6 جون(اے پی پی) وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کے شہریوں بالخصوص نوجوانوں کی تفریح کیلئے فاطمہ جناح پارک (ایف نائن پارک) میں منعقدہ مارگلہ فیسٹیول کے سلسلہ میں دو روزہ گھڑ سوار نیزہ بازی کے مقابلے اختتام پذیر ہو گئے۔ وفاقی وزیر اطلاعات ونشریات سینیٹر پرویز رشید تقریب کے مہمان خصوصی تھے ، وزیراعظم کے معاون خصوصی ڈاکٹر آصف کرمانی نے بھی خصوصی شرکت کی۔ نیزہ بازی کے مقابلوں میں 50 سے زائد گھڑ سوار کلبوں اور 400 سے زائد گھڑ سواروں نے روایتی ملبوسات زیب تن کر کے مقابلوں میں حصہ لیا اور شرکاءسے داد وصول کی۔








