روشن ڈیجیٹل اکائونٹس کے ذریعہ سمندرپارپاکستانیوں کی ترسیلات زرکامجموعی حجم 13 ارب ڈالر جبکہ سرمایہ کاری کاحجم دو ارب ڈالر سے تجاوز کر گیا ہے
روشن ڈیجیٹل اکائونٹس کے ذریعہ سمندرپارپاکستانیوں کی ترسیلات زرکامجموعی حجم 13 ارب ڈالر،سرمایہ کاری کاحجم دو ارب ڈالرسے متجاوز

مزید خبریں
اسلام آباد۔9جولائی (اے پی پی):روشن ڈیجیٹل اکائونٹس کے ذریعہ سمندرپارپاکستانیوں کی ترسیلات زرکامجموعی حجم 13 ارب ڈالر جبکہ سرمایہ کاری کاحجم دو ارب ڈالر سے تجاوز کر گیا ہے۔سٹیٹ بینک کی جانب سے جاری اعدادوشمارکے مطابق جون میں سمندرپارپاکستانیوں نے روشن ڈیجیٹل اکائونٹس کے ذریعہ 306 ملین ڈالر کازرمبادلہ ملک ارسال کیاجس کے بعدستمبر2020سے لیکراب تک روشن ڈیجیٹل اکائونٹس کے ذریعہ سمندرپاکستانیوں کی مجموعی ترسیلات زرکاحجم 13.365 ارب ڈالر ہوگیاہے،ان اکائونٹس کے ذریعہ دسمبر 2020ء سے لیکراب تک2.093 ارب ڈالر بیرون ممالک منتقل ہوئے ہیں۔
گزشتہ مالی سال کے دوران روشن ڈیجیٹل اکائونٹس کے ذریعہ سمندرپارپاکستانیوں کی مجموعی ترسیلات زرکاحجم 2.5 ارب ڈالر ریکارڈ کیا گیا ہے جوپیوستہ مالی سال کے مقابلہ میں 20فیصدزیادہ ہے۔اعدادوشمارکے مطابق سمندرپارپاکستانیوں نے جون میں مزید 10036آرڈی اے اکائونٹس کھولے جس کے بعدان اکائونٹس کی مجموعی تعداد946201ہوگئی۔اعدادوشمارکے مطابق روشن ڈیجیٹل اکائونٹس کے ذریعہ سمندرپارپاکستانیوں نے دسمبر2020سے لیکراب تک ملک میں مجموعی طورپر2.046 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کی،سمندرپاکستانیوں نے نیاپاکستان روایتی سرٹیفیکیٹس میں 642 ملین ڈالر ،نیاپاکستان اسلامی سرٹیفیکیٹس میں 1.259 ارب ڈالر اورپاکستان سٹاک ایکسچینج میں 145 ملین ڈالر کی سرمایہ کاری کی۔








