محکمہ زراعت ملتان نے دھان کی پنیری کی منتقلی بارے ایڈوائزری جاری کردی۔ترجمان محکمہ زراعت کے مطابق ایڈوائزری میں کاشتکاروں سے کہا گیا ہے کہ پنیری اُکھاڑنے سے ایک یا دو دن قبل دھان کی فصل کو پانی دیں تاکہ زمین نرم اور پنیری اکھاڑنے میں آسانی ہو۔قطاروں اور پودوں کا فاصلہ 9انچ رکھیں اور ہر سوراخ میں 2پودے لگائیں۔دھان کی پنیری کی منتقلی 1تا1.5انچ پانی میں کریں اورپہلے ہفتہ …
ملتان، محکمہ زراعت نے دھان کی پنیری کی منتقلی بارے ایڈوائزری جاری کردی

مزید خبریں
ملتان۔ 09 جولائی (اے پی پی):محکمہ زراعت ملتان نے دھان کی پنیری کی منتقلی بارے ایڈوائزری جاری کردی۔ترجمان محکمہ زراعت کے مطابق ایڈوائزری میں کاشتکاروں سے کہا گیا ہے کہ پنیری اُکھاڑنے سے ایک یا دو دن قبل دھان کی فصل کو پانی دیں تاکہ زمین نرم اور پنیری اکھاڑنے میں آسانی ہو۔قطاروں اور پودوں کا فاصلہ 9انچ رکھیں اور ہر سوراخ میں 2پودے لگائیں۔دھان کی پنیری کی منتقلی 1تا1.5انچ پانی میں کریں اورپہلے ہفتہ تک پانی کی گہرائی ترجیحاً2انچ تک رکھیں مگر یہ گہرائی3انچ سے زیادہ نہ ہونے پائے۔
ایڈوائزری میں مزید کہا ہے کہ دھان کے کاشتکار پنیری کی منتقلی 10دن کے اندر پوری کریں۔کدو شدہ کھیت کیلئےپنیری کی منتقلی کی عمر25تا30دن جبکہ خشک طریقہ کاشت کیلئے پنیری کی منتقلی35تا40دن ہونی چاہیے۔دھان کے کاشتکار زیادہ بارش کے بعد کھیت سے اضافی پانی نکال دیں۔ کھاد و زرعی ادویات کا استعمال بھی محکمہ زراعت پنجاب کے مقامی زرعی ماہرین کے مشورہ سے بارش رکنے کے بعد کریں۔








