محکمہ زراعت پنجاب نے دھان کی پنیری کی منتقلی بارے ایڈوائزری جاری کر دی۔ترجمان کے مطابق ایڈوائزری میں کاشتکاروں سے کہا گیا ہے کہ پنیری اکھاڑنے سے ایک یا دو دن قبل دھان کی فصل کو پانی دیں تاکہ زمین نرم اور پنیری اکھاڑنے میں آسانی ہو،قطاروں اور پودوں کا فاصلہ 9انچ رکھیں اور ہر سوراخ میں 2پودے لگائیں
محکمہ زراعت پنجاب کی دھان کی پنیری کی منتقلی بارے ایڈوائزری جاری

مزید خبریں
لاہور۔9جولائی (اے پی پی):محکمہ زراعت پنجاب نے دھان کی پنیری کی منتقلی بارے ایڈوائزری جاری کر دی۔ترجمان کے مطابق ایڈوائزری میں کاشتکاروں سے کہا گیا ہے کہ پنیری اکھاڑنے سے ایک یا دو دن قبل دھان کی فصل کو پانی دیں تاکہ زمین نرم اور پنیری اکھاڑنے میں آسانی ہو،قطاروں اور پودوں کا فاصلہ 9انچ رکھیں اور ہر سوراخ میں 2پودے لگائیں،دھان کی پنیری کی منتقلی 1تا1.5انچ پانی میں کریں اورپہلے ہفتہ تک پانی کی گہرائی ترجیحا2انچ تک رکھیں مگر یہ گہرائی3انچ سے زیادہ نہ ہونے پائے۔
ایڈوائزری میں مزید کہا ہے کہ دھان کے کاشتکار پنیری کی منتقلی کے 10دن کے اندر پوری کریں،کدو شدہ کھیت کیلئے پنیری کی منتقلی کی عمر25تا30دن جبکہ خشک طریقہ کاشت کیلئے پنیری کی منتقلی35تا40دن ہونی چاہیے۔اسی طرح دھان کے کاشتکار زیادہ بارش کے بعد کھیت سے اضافی پانی نکال دیں، کھاد و زرعی ادویات کا استعمال بھی محکمہ زراعت پنجاب کے مقامی زرعی ماہرین کے مشورہ سے بارش رکنے کے بعد کریں۔








