اسلام آباد ۔ 6 جون(اے پی پی) سعودی سفیر عبداللہ مرزوک الزہرانی نے پیر کو وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان سے ملاقات کی۔ ملاقات میں پاک سعودی تعلقات ‘ سیکیورٹی سمیت مختلف شعبہ جات میں دو طرفہ تعاون کے فروغ اور خطے کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ اس موقع پر وفاقی وزیر داخلہ نے کہا کہ خطے میں پائیدار امن و استحکام اور علاقائی مسائل کے …
سعودی سفیر عبداللہ مرزوک الزہرانی کی وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان سے ملاقات

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 6 جون(اے پی پی) سعودی سفیر عبداللہ مرزوک الزہرانی نے پیر کو وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان سے ملاقات کی۔ ملاقات میں پاک سعودی تعلقات ‘ سیکیورٹی سمیت مختلف شعبہ جات میں دو طرفہ تعاون کے فروغ اور خطے کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ اس موقع پر وفاقی وزیر داخلہ نے کہا کہ خطے میں پائیدار امن و استحکام اور علاقائی مسائل کے دیر پا حل کے لئے دونوں ملکوں کو ملکر کوششیں کرنے کی ضرورت ہے ۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ سعودی عرب سے تعلقاقات پاکستان کے لئے منفرد حیثیت رکھتے ہیں۔ ہمیں ملکر موجودہ چیلنجز کا مقابلہ کرنا ہوگا۔








