فیصل آباد، باغبانوں کو میٹھے کی فروخت کا بندوبست اور باغات میں بورڈ و مکسچر کاسپرے کرنے کی ہدایت

باغبانوں کو میٹھے کی فروخت کا بندوبست اور باغات میں بورڈ و مکسچر کاسپرے کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ڈائریکٹر محکمہ زراعت(توسیع)فیصل آباد چوہدری خالد محمودنے کہاکہ باغبان موسم کی تبدیلی اور میٹھے کے پھل کی تیاری کے باعث کیڑے مار اور پھپھوند کش زہروں کا مناسب بندوبست بھی رکھیں

فیصل آباد۔ 10 جولائی (اے پی پی):باغبانوں کو میٹھے کی فروخت کا بندوبست اور باغات میں بورڈ و مکسچر کاسپرے کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ڈائریکٹر محکمہ زراعت(توسیع)فیصل آباد چوہدری خالد محمودنے کہاکہ باغبان موسم کی تبدیلی اور میٹھے کے پھل کی تیاری کے باعث کیڑے مار اور پھپھوند کش زہروں کا مناسب بندوبست بھی رکھیں جبکہ ترشاوہ باغات کو 10سے15دن کے وقفہ سے پانی دیاجائے تاہم اگر بارش ہو جائے تو یہ وقفہ بڑھایاجاسکتاہے لیکن بارش کے پانی کا مناسب نکاسی بندوبست بھی اشد ضروری ہے۔

باغبان باغات میں پیوندکاری کا عمل شروع کردیں اور آم کے باغات کو 14دن کے وقفہ سے پانی دیں۔انہوں نے کہاکہ گرے ہوئے پھل اکٹھے کرکے زمین میں دبا دیئے جائیں اور کیڑوں کے حملے کابھی جائزہ جاری رکھا جائے۔انہوں نے کہاکہ باغبان پھل اتارنے کا عمل مکمل ہونے تک پھل کی مکھی کے انسداد کیلئے تدابیر جاری رکھیں اور شاخ تراشی کے آلات کاجائزہ لے کر ان کو تیارکریں۔ انہوں نے کہاکہ باغبان سکیلز کیلئے کیڑے مار زہر سمیت اعلیٰ نسل کے پودوں کی خریداری کابھی بروقت انتظام کریں۔

 

مزید خبریں