پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے اختتام پر زبردست تیزی دیکھنے میں آئی، کے ایس ای 100 انڈیکس 982.10 پوائنٹس اضافے کے ساتھ 182,241.77 پوائنٹس پر بند ہوا۔
سٹاک ایکسچینج میں کا روباری ہفتہ کے اختتام پرتیزی کا رحجان ، 100 انڈیکس میں 982.10 پوائنٹس کا اضافہ

مزید خبریں
اسلام آباد۔10جولائی (اے پی پی):پاکستان سٹاک ایکسچینج میں جمعہ کو کاروباری ہفتہ کے اختتام پر تیزی کا رحجان رہا اور کے ایس ای 100 انڈیکس 982.10 پوائنٹس کے اضافہ کے بعد 182241.77 پوائنٹس پر بند ہوا۔مارکیٹ میں مجموعی طور پر 564 کمپنیوں کے حصص کا لین دین ہوا
،292 کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں اضافہ،169 کی قیمتوں میں کمی اور 103 کمپنیوں کے حصص کی قیمتیں مستحکم رہیں۔کاروباری سرگرمیوں کے دوران 948.77 ملین حصص کا لین دین ہوا جن کی مالیت 38.41 ارب روپے تھی۔ کے ایس ای 30 انڈیکس 333.10 پوائنٹس کے اضافہ کے بعد 54431.71 پوائنٹس اور اسلامی مالیات کا حامل کے ایم آئی 30 انڈیکس 1306.68 پوائنٹس کے اضافہ کے بعد 256914.21 پوائنٹس پر بند ہوا۔ فیوچر ٹریڈنگ کے تحت 8.064 ارب روپے کا لین دین ہوا،مارکیٹ کیپٹلائزیشن 0.6 فیصد کے اضافہ کے بعد 73.7 ارب ڈالر ہوگیا۔سینرجیکو پی کے لمیٹڈ کے 151747897 حصص،کے الیکٹرک کے 67529983 حصص اور ورلڈکال ٹیلی کا م کے 51758332 حصص کا لین دین ہوا۔ فرسٹ پنجاب مضاربہ،دادا بھائی سیمنٹ انڈسٹریز اور ٹرسٹ سیکورٹیز اینڈ بروکریج سرفہرست ایڈوانسر کمپنیاں رہیں۔








