سینٹرل سٹینڈنگ کمیٹی برائے امپورٹ اینڈ ایکسپورٹ ٹریڈ ایف پی سی سی آئی کا اجلاس منعقد ہوا جس کا اہتمام کمیٹی کے کنوینر طاہر رشید بھٹہ نے کیا جبکہ سپیشل انویسٹمنٹ فسیلیٹیشن کونسل (ایس آئی ایف سی) کے پراجیکٹ ڈائریکٹر آئی ٹی اینڈ ٹیلی کام بریگیڈیئر سید نادر حسین شاہ (ستارہ امتیاز ملٹری) نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔
ایف پی سی سی آئی اور ایس آئی ایف سی میں آئی ٹی برآمدات کے فروغ کیلئے اجلاس کا انعقاد

مزید خبریں
اسلام آباد۔10جولائی (اے پی پی):سینٹرل سٹینڈنگ کمیٹی برائے امپورٹ اینڈ ایکسپورٹ ٹریڈ ایف پی سی سی آئی کا اجلاس منعقد ہوا جس کا اہتمام کمیٹی کے کنوینر طاہر رشید بھٹہ نے کیا جبکہ سپیشل انویسٹمنٹ فسیلیٹیشن کونسل (ایس آئی ایف سی) کے پراجیکٹ ڈائریکٹر آئی ٹی اینڈ ٹیلی کام بریگیڈیئر سید نادر حسین شاہ (ستارہ امتیاز ملٹری) نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔
اجلاس میں نائب صدر ایف پی سی سی آئی طارق جدون،کریم عزیز ملک،ملک سہیل، ڈپٹی کنوینر سید ذوالفقار حیدر، ڈپٹی کنوینر سامعہ راشد، رانا فرخ الیاس،عبدالوہاب،رخسار احمد،اسامہ وہاب،متعفف وہاج،حنا ذوالفقار، شعیب مہدی،مکرم منیر،رانا فہد،حیدر علی،علی حسن،اسامہ الیاس، شہریار،ارم جاوید،علی،حمید رضا،حیدر،خواجہ ظہیر الدین،کرنل ملک ایوب، مظہر،محمد اسامہ سمیت متعلقہ شعبوں سے تعلق رکھنے والی کاروباری شخصیات نے شرکت کی۔
طاہر رشید بھٹہ نے کہا کہ پاکستان کی معیشت کا مستقبل ڈیجیٹل جدت،آئی ٹی برآمدات اور پائیدار سرمایہ کاری سے وابستہ ہے، اس مقصد کے حصول کیلئے کاروبار دوست پالیسیاں،ریگولیٹری اصلاحات و نجی شراکت داری ناگزیر ہیں۔ بریگیڈیئر سید نادر حسین شاہ نے کہا کہ ایس آئی ایف سی سرمایہ کاری میں سہولت فراہم کرنے اور آئی ٹی برآمدات کے فروغ کیلئے سازگار ماحول مہیا کرنے کیلئے بھرپور عزم رکھتی ہے۔ ڈپٹی کنوینر سید ذوالفقار شاہ نے کہا کہ ٹیکنالوجی،ڈیجیٹل انفراسٹرکچر اور ہنر مند انسانی وسائل میں سرمایہ کاری ہی پاکستان کے ڈیجیٹل مستقبل کا تعین کرے گی۔
ڈپٹی کنوینر سامعہ راشد اور رانا فرخ الیاس نے کہا کہ برآمدات پر مبنی معاشی ترقی کیلئے ریگولیٹری طریقہ کار کو آسان بنانا،جدت کی حوصلہ افزائی اور بین الاقوامی معیار کے انسانی وسائل کی تیاری وقت کی اہم ضرورت ہے۔ شعیب مہدی نے حکومت پر زور دیا کہ ڈیٹا سینٹرز اور ڈیجیٹل انفراسٹرکچر کیلئے معاون پالیسیوں کے ذریعے آئی ٹی سیکٹر میں سرمایہ کاری کی مزید حوصلہ افزائی کی جائے۔








