وفاقی حکومت نے 11جولائی سےشروع ہونے والے آئندہ ہفتے کے لیے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردوبدل کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔ پٹرولیم ڈویژن کی جانب سے جاری اعلامیہ کے مطابق ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 13 روپے 80 پیسے فی لٹر اضافہ کیا گیا ہے جس کے بعد نئی قیمت 323 روپے 30 پیسے فی لٹر ہو گئی ہے ۔
پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ، نوٹیفکیشن جاری

مزید خبریں
اسلام آباد۔10جولائی (اے پی پی):وفاقی حکومت نے 11جولائی سےشروع ہونے والے آئندہ ہفتے کے لیے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردوبدل کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔ پٹرولیم ڈویژن کی جانب سے جاری اعلامیہ کے مطابق ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 13 روپے 80 پیسے فی لٹر اضافہ کیا گیا ہے جس کے بعد نئی قیمت 323 روپے 30 پیسے فی لٹر ہو گئی ہے ۔
اسی طرح موٹر اسپرٹ (پٹرول) کی قیمت میں 13 روپے 18 پیسے فی لٹر اضافے کے بعد نئی قیمت 310 روپے 71 پیسے فی لٹر مقرر کی گئی ہے۔ نئی قیمتوں کا اطلاق آج (جمعہ ) رات 12 بجے سے ہوگا۔







