ملک بھر میں سونے کی قیمتوں میں اضافہ ریکارڈ

اسلام آباد۔11جولائی (اے پی پی):ملک بھر میں سونے کی قیمتوں میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ہفتہ کو آل پاکستان صرافہ جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کےمطابق 24 قیراط فی تولہ سونا ایک ہزار 100 روپے مہنگا ہو کر 4 لاکھ 33 ہزار 536 روپے کا ہوگیا۔اسی طرح 24 قیراط 10 گرام سونے کی قیمت 943 روپے اضافے کے بعد 3 لاکھ 71 ہزار 687 روپے جبکہ 22 قیراط 10 گرام سونا …

اسلام آباد۔11جولائی (اے پی پی):ملک بھر میں سونے کی قیمتوں میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ہفتہ کو آل پاکستان صرافہ جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کےمطابق 24 قیراط فی تولہ سونا ایک ہزار 100 روپے مہنگا ہو کر 4 لاکھ 33 ہزار 536 روپے کا ہوگیا۔اسی طرح 24 قیراط 10 گرام سونے کی قیمت 943 روپے اضافے کے بعد 3 لاکھ 71 ہزار 687 روپے جبکہ 22 قیراط 10 گرام سونا 864 روپے مہنگا ہو کر 3 لاکھ 40 ہزار 725 روپے میں فروخت ہونے لگا۔

عالمی مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمت 11 ڈالر اضافے کے بعد 4 ہزار 111 ڈالر فی اونس تک پہنچ گئی۔دوسری جانب چاندی کی قیمت میں بھی اضافہ دیکھا گیا۔ فی تولہ چاندی 30 روپے اضافے کے بعد 6 ہزار 462 روپے جبکہ 10 گرام چاندی 26 روپے مہنگی ہو کر 5 ہزار 540 روپے کی ہوگئی۔عالمی مارکیٹ میں چاندی کی قیمت بھی 0.30 ڈالر اضافے کے بعد 59.83 ڈالر فی اونس ریکارڈ کی گئی۔